//

1 لاکھ روپے ماہانہ وظیفہ ! پاکستانی نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

حکومتِ پنجاب نے صوبے میں نوجوان پیشہ ور افراد کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے “پنجاب شرمپ انٹرن شپ پروگرام 2026-27” کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت منتخب امیدواروں کو 1 لاکھ روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

اس انٹرن شپ پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے ہر انٹرن کو بھاری ماہانہ وظیفے کے ساتھ عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔ یہ انٹرن شپ ایک سال کی مدت پر محیط ہوگی اور تمام منتخب انٹرنز کو علی والی، مظفر گڑھ میں قائم ’شرمپ اسٹیٹ‘ میں تعینات کیا جائے گا جہاں وہ جھینگا فارمنگ کے مختلف شعبوں میں عملی تجربہ حاصل کریں گے۔

پنجاب حکومت اس پروگرام کے تحت مختلف تکنیکی اور پیشہ ورانہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے 100 نوجوانوں کا انتخاب کرے گی۔ دورانِ تربیت نوجوانوں کو جھینگا فارمنگ، ہیچری آپریشنز، پروسیسنگ، فیڈ کی تیاری، لیبارٹری ورک اور مارکیٹنگ جیسے جدید اور اہم شعبوں میں بین الاقوامی معیار کے مطابق عملی تربیت دی جائے گی تاکہ صوبے کے ایکوا کلچر سیکٹر کو مضبوط بنایا جا سکے۔

خواہش مند اور اہل امیدوار پنجاب حکومت کے آفیشل جاب پورٹل jobs.punjab.gov.pk پر جا کر آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ پورٹل پر “Punjab Shrimp Internship Program” سرچ کر کے متعلقہ کیٹیگری میں فارم پُر کیا جا سکتا ہے، جبکہ مزید معلومات یا تفصیلات کے لیے امیدوار پروجیکٹ ڈائریکٹر، شرمپ ایکوا کلچر کے دفتر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close