//

صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات کا احوال سامنے آ گیا

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مجموعی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

آصف علی زرداری نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھائی جائے اور صوبے میں امن و امان کی بہتری، عوامی فلاح اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام ادارے مربوط انداز میں اقدامات کریں۔

ملاقات میں صوبائی وزیر آبپاشی صادق عمرانی، وزیر منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیر صحت میر بخت کاکڑ، وزیر لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیر صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیر محنت غلام رسول عمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری بھی شریک تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close