//

پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری سامنے آ گئی

نیشنل سیونگز سینٹر نے 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 107ویں قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔

750 روپے والے پرائز بانڈ رکھنے والے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ لاہور میں ہونے والی 107ویں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی مکمل کر لی گئی، جس کے نتائج کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

قرعہ اندازی کے مطابق 15 لاکھ روپے مالیت کا پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 976106 نے حاصل کیا۔

جبکہ 5 لاکھ روپے مالیت کے تین انعامات پرائز بانڈ نمبرز 350211، 604285 اور 607262 کو دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 1696 خوش نصیب افراد کو 9300 روپے مالیت کے انعامات کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ انعام یافتگان کی مکمل فہرست جلد جاری کی جائے گی۔

حکام کے مطابق انعامی رقم کی ادائیگی مقررہ قواعد کے تحت کی جائے گی، جس میں ٹیکس کی کٹوتی بھی شامل ہوگی۔ ٹیکس فائلرز کے لیے انعامی رقم پر 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 30 فیصد ٹیکس کٹوتی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close