//

پاک فوج کا دیگر فورسز کے ہمراہ “آپریشن شعبان” جاری، مزید کتنے دہشتگرد ہلاک؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ “آپریشن شعبان” جاری ہے، جس کے دوران مزید 3 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں مؤثر انداز میں جاری ہیں، جہاں دہشت گردوں کو فضائی اور زمینی آپریشنز کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے، جبکہ تازہ آپریشن میں مزید 3 دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے بعد آپریشن شعبان کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 88 تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 126 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close