محسن نقوی کی دہشت گردوں کی جانب سے مزدوروں پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ماشکیل میں فتنہ الہندوستان سے منسوب دہشت گردوں کی جانب سے مزدوروں پر کیے گئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے حملے میں 5 مزدوروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم اور نہتے محنت کشوں کو نشانہ بنا کر انتہائی سفاکیت کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے شہدا کے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور شہدا کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close