چھٹیاں ہی چھٹیاں ! بڑی خبر آگئی

سرکاری ملازمین کے لیے رواں ہفتہ غیر معمولی طور پر آرام دہ ثابت ہونے جا رہا ہے کیونکہ محرم الحرام کی تعطیلات اور معمول کے ہفتہ وار چھٹیوں کو ملا کر مجموعی طور پر چار چھٹیاں میسر آئیں گی۔
حکومتی اعلان کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام (یوم عاشور) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہونے کا امکان ہے جبکہ ہفتے اور اتوار کی معمول کی تعطیلات بھی اسی ہفتے شامل ہیں یوں سرکاری ملازمین کو مجموعی طور پر چار دن کی چھٹیاں مل جائیں گی ۔

 

تعطیلات کے باعث سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور متعدد نیم سرکاری اداروں میں معمول کی سرگرمیاں محدود رہیں گی جبکہ عوامی خدمات کے بعض شعبوں میں بھی کام کاج متاثر ہونے کا امکان ہے  تاہم ضروری خدمات، ہسپتالوں، ریسکیو اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر ہنگامی سروسز کے اہلکار معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ مسلسل چار چھٹیوں سے انہیں اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے سفر کرنے اور روزمرہ مصروفیات سے کچھ دیر کے لیے دور رہنے کا موقع ملے گا  کئی خاندانوں نے پہلے ہی مختصرٹریولنگ کے منصوبے ترتیب دینا شروع کر دیے ہیں۔

محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے لیے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ متعلقہ اداروں کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close