انا للہ و انا الیہ راجعون ، خونی حادثہ

پنجاب کے علاقے تلہ کنگ میں مسافر بس کی موٹرسائیکل کو سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حادثہ چکوال روڈ نکہ کہوٹ کے قریب پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والی بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس پر سوار تین افراد موقع پر دم توڑ گیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں فخر عباس اُس کے دوست عبدالاحد اور واجد حسین شامل ہیں جو موٹرسائیکل پر واپس گاؤں لکھوال جا رہے تھے۔

دوسری جانب اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے تینوں جاں بحق افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کرائیں۔

 علاوہ ازیں پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے حادثے کے خلاف پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close