عوام کیلئے اہم خبر ، لوڈشیڈنگ میں کمی ؟؟؟ خصوصی شیڈول جاری کر دیا گیا

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کا خصوصی شیڈول تیار کر لیا ہے، جس کے تحت عید کے تینوں روز طویل دورانیے کیلئے گیس فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق شہر سمیت کمپنی کے زیر انتظام تمام اضلاع میں صارفین کو پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ قربانی کے دنوں میں شہریوں کو کھانا پکانے اور دیگر ضروریات میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
شیڈول کے مطابق عید قربان کے پہلے روز صبح 5 بجے سے رات 11 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، جبکہ عید کے دوسرے اور تیسرے روز صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک گیس دستیاب رہے گی۔

اس کے علاوہ چاند رات پر بھی رات 12 بجے تک پریشر کے ساتھ گیس سپلائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close