پاکستان کے ذریعے بھجوائی گئی نئی تجاویز میں کیا کیا شامل ؟ ایرانی وزیرِ خارجہ نے بتا دیا

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں لبنان میں جنگ بندی شامل ہو گی۔

بی بی سی اردو کے مطابق ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق عراقچی نے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے نام پیغام میں حزب اللہ سمیت مزاحمتی گروپوں کی حمایت کے ایرانی عزم کا اعادہ کیا۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ذریعے بھجوائی گئی نئی تجاویز میں لبنان میں جنگ بندی بھی شامل ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب سے علاقائی ممالک نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ثالث کے طور پر پہلی بار قدم اٹھایا، تہران نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی معاہدہ لبنان میں جنگ بندی کے قیام کے لیے لازمی ہونا چاہیے۔
عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایرانی حکومت اور اس کے عوام کا بھی ایک جائزہ مطالبہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close