اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے ماڈل سکولوں، کالجوں اور دیگر وفاقی تعلیمی اداروں میں 25 مئی سے 31 جولائی 2026 تک گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے 3 اگست 2026 کو دوبارہ کھلیں گے جبکہ تعطیلات کے دوران اداروں کے سربراہان اور انتظامی عملہ صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک دفتری امور سرانجام دیتا رہے گا۔
حکام نے بتایا کہ دسویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے جون اور جولائی میں خصوصی کوچنگ کلاسز کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ ان کی تعلیمی تیاری متاثر نہ ہو۔
مزید برآں تعطیلات کے دوران سکولوں کی مرمت، تربیتی سیشنز اور دیگر انتظامی امور بھی معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






