فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کو مدنظر رکھے ہوئے ہفتہ اور اتوار کو دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت اور متعلقہ امور کو بروقت نمٹانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرلیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ بورڈ کے ماتحت کام کرنے والے ملک بھر کے تمام فیلڈ دفاتر رواں ہفتے کے اختتام پر یعنی ہفتہ 23 مئی اور اتوار 24 مئی 2026 کو کھلے رہیں گے۔
اس فیصلے کا اطلاق بورڈ کے زیرِ انتظام تمام بڑے اور علاقائی دفاتر پر ہوگا۔ جن میں ایل ٹی او ، ایم ٹی اوز ، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو کسی بھی قسم کی دشواری سے بچانے کے لیے تمام فیلڈ دفاتر ہفتہ اور اتوار دونوں دن اپنے نارمل اوقاتِ کار کے مطابق کام کریں گے۔
عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں تاکہ ٹیکس جمع کروانے اور دیگر قانونی دستاویزات جمع کرنے کا عمل بلاتعطل جاری رہ سکے۔
حکام نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ٹیکس دہندگان کی سہولت اور ریونیو اہداف کو وقت پر پورا کرنے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ آخری دنوں میں کسی بھی قسم کے رش یا تکنیکی دشواری سے بچا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






