تہران: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اپنے دورے کے دوران ایرانی حکام سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ایرانی میڈ یانے کہا کہ توقع ہے پاکستان ایک بار پھر ثالثی کے عمل کو سنجیدگی سے آگے بڑھائے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستان ایرانی اور امریکی فریقین کو مذاکراتی عمل میں لچکدار ہونے پر قائل کرنے کی کوشش کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






