پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کے دوران شازیہ مری کو جھاڑدیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ۔
بلاول بھٹو زرداری سے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اس پر بلاول نے کہا کہ مجھے اس کا پتہ نہیں جس پر شازیہ مری نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ایک وفاقی وزیرنے یہ کہا ہے جس پر بلاول نے کہا کہ میں نے آپ سے نہیں پوچھا۔
بلاول بھٹوزرداری کے اس جواب پر شازیہ مری نے کہا کہ سرمیں بتارہی تھی اس پر بلاول نے تھوڑے غصے کے انداز میں کہا کہ شکریہ، شکریہ آپ کا۔
جیسے ہی اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اپنے اپنے انداز میں اس پر تبصرے شروع کردیے جس میں بیشتر صارفین نے اسے جھاڑ قراردیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






