عوام مہنگائی کیلئے ہوجائیں تیار, آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان ہے اورآئی ایم ایف نےمہنگائی 8.4فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
آئی ایم ایف نےپاکستان کی اسٹاف کنٹری رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان میں آئندہ مالی سال کے دوران مہنگائی اوسط 8.4فیصدتک جائےگی ، گذشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں اوسط مہنگائی4.5 فیصدریکارڈکی گئی تھی۔
آئی ایم ایف کوآئندہ مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو میں کمی کا خدشہ ہے اوررواں مالی سال کے دوران بھی معاشی شرح نمو مقررہ حکومتی ہدف سےکم رہنے کا تخمینہ ہے،رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو3.6فیصدرہنےکی توقع ہے،پاکستان نےرواں مالی سال کیلئے معاشی شرح نموکا ہدف 4.2 فیصد مقررکر رکھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ جی ڈی پی کے منفی0.4 فیصد رہنےکا تخمینہ ہے،آئندہ مالی سال پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ منفی0.9فیصد رہنےکاامکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.9 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے،گزشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 7.1فیصد تھی،آئی ایم ایف نے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی پیش گوئی بھی کی ہے،رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال زرمبادلہ کےذخائر 17 ارب 53 کروڑڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے،آئندہ مالی سال زرمبادلہ کے ذخائر20 ارب 91کروڑڈالرز رہنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






