انمول عرف پنکی کا تیسرا آڈیو میسج منظر عام پر ، دیکھئے تفصیل

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کا تیسرا آڈیو میسج سامنے آگیا۔

آڈیو میسج میں پنکی کو منشیات کے حوالے سے کسٹمر سے ڈیل کرتے سُنا جاسکتا ہے۔

ملزمہ کو آڈیو میسج میں کسٹمر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ رقم کا اسکرین شاٹ بھیجیں 10 منٹ میں منشیات پہنچ جائے گی۔

ملزمہ نے  آڈیو میسج میں مزید کہا کہ میرے پاس گولڈن اسٹف موجود ہے، یہ بہت زبردست چیز ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پنکی کی کچھ آڈیوز سامنے آچکی ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا، ملزمہ کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی کوکین اور دیگر نشہ آور اشیا برآمد ہوئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close