ملک ریاض کو نیب کی جانب سے بڑا دھچکا لگ گیا

بحریہ ٹاؤن کراچی میں ملک ریاض کی ذاتی رہائش کیلئےتعمیرکردہ حویلی منجمد کردی گئی۔

نیب کراچی کے مطابق 67ایکڑپرپھیلی ’’علی ولا‘‘ان کےبیٹےکےنام پربحریہ ہلزمیں واقع ہے،حویلی میں ہیلی پیڈ،منی چڑیاگھراورسوئمنگ پولزسمیت جدیدترین سہولیات موجود ہیں۔

نیب نے2نئی انکوائریوں میں مزید1338ایکڑاراضی بھی منجمدکر دی،بحریہ ٹاؤن کراچی پرسرکاری زمین پرقبضےکاالزام ہے،مذکورہ زمین پربحریہ گرینزاورمختلف پریسنکٹس تعمیرکیےجانےتھے،یہ تمام اراضی حکومتِ سندھ کی ملکیت ہے۔

نیب نےبحریہ ٹاؤن 2کی مکمل 3150ایکڑزمین بھی منجمد کر دی،اراضی کومبینہ طورپردھوکہ دہی کےذریعےخریدا گیا تھا،ڈی جی نیب کراچی کی جانب سےزمین منجمد کرنےکاعلیحدہ حکم نامہ جاری کیاگیا۔

بحریہ ٹاؤن 2بھی محکمہ جنگلات کی زمین پر تعمیرکیا گیا ہے،بحریہ ٹاؤن کراچی کوکسی تیسرےفریق کوحقوق منتقل کرنےسےروک دیا گیا۔
نیب پہلےہی احتساب عدالت میں ریفرنس نمبر1/2025دائرکرچکاہے،ملیرکی 17ہزار672ایکڑسرکاری زمین کی غیرقانونی تبدیلی اورخوردبردکےالزامات شامل ہیں ، اس زمین کی مالیت 708ارب روپےبتائی گئی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close