لاہور: پنجاب حکومت نے متعدد اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ، گریڈ 17کی خاتون آفیسر کو گریڈ 18میں ریگولر بنیادوں پر ترقی دیدی گئی جبکہ 4افسران کی بیرون ممالک روانگی کے لئے چھٹی کی درخواستیں بھی منظور کر لی گئیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سٹی پولیس آفسیر فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ پنجاب تعینات ، ڈی آئی جی ایچ آر ایم اینڈ ٹریننگ سی سی ڈی پنجاب تنویر حسین کو تبدیل کر کے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد تعینات ، ڈپٹی سیکرٹری صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد طاہر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ، انہیں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن مس تانیہ ملک اعوان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ تعینات ، تقرری کی منتظر مس سارہ امجد کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تعینات ، مس اقراء مصطفی کو او ایس ڈی بنا کر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت ، مس مریم بخت انور کو گریڈ 18میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی تعینات جبکہ ڈائریکٹر (ایڈمن اینڈ فنانس ) ہارٹیکلچر ایجنسی بہاولپور کا اضافی چارج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)بہاولپور کو سونپ دیا ہے، جو اپنے موجودہ فرائض کے ساتھ یہ ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے۔ علاوہ ازیں سعودی عرب میں حج کی ادائیگی کے لئے سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب رفاقت علی کی 21مئی سے 14جون2026ء تک 25روز چھٹی منظور،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن محمد فاروق قمر کی 10مئی سے 10جون2026تک 32روز کی چھٹی منظور اور چیف ایگزیکٹو آفیسر /ایم ڈی سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سلمان احمد کی 13مئی سے 05جون 2026ء تک 24روزہ چھٹی منظور کی گئی ہے جبکہ واضح کیا گیا ہے کہ اس سفر پر حکومت پنجاب کے ذمہ کوئی مالی بوجھ نہیں ہوگا۔جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ( اے سی ای ) پنجاب ندیم حسین کی بھی 7جون سے 27جون 2026ء تک 21روزہ بیرونِ ملک چھٹی منظور کی گئی ہے جس کے دوران وہ سنگاپور اور کینیڈا کا دورہ کریں گے جبکہ واضح کیا گیا ہے کہ اس سفر پر حکومت پنجاب کے ذمہ کوئی مالی بوجھ نہیں ہوگا۔اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






