علیمہ خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

 

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کو تھانہ صادق آباد میں درج احتجاج کیس کی سماعت کی ،جہاں مقدمے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

عدالت نے سماعت کے دوران علیمہ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی اور مقدمے کی سماعت کو 11 مئی تک ملتوی کر دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی بہن سمیت تمام گواہان کو پیش ہونے کا حکم بھی جاری کیا، تاکہ کیس کی مزید کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close