اچانک دفعہ 144 نافذ

کوئٹہ:  بلوچستان کے دریائے حب پر نہانے اور تیراکی پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان حب میں تفریحی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہیں، دریائے حب میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں کراچی کے تین افراد جاں بحق ہونے کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا۔حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ کوئٹہ: دریا کے خطرناک مقامات پر غیر مجاز افراد کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔محکمہ داخلہ بلوچستان نے کہا کہ پابندی کا اطلاق فوری ہوگا جو 60 روز تک نافذ العمل رہے گی، ڈپٹی کمشنر، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت عملدرآمد کی ہدایت ہے۔دوسری جانب ضلعی حکومت نے کہا کہ عوام کی جانوں کے تحفظ کے لیے ہر طرح کا اقدام اٹھایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close