خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں علی الصبح زمین ہلنے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور کئی علاقوں میں لوگ احتیاطاً گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی۔ حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز پشاور سے تقریباً 58 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔
یہ جھٹکے صبح تقریباً 7 بجے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں وقتی خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے، جبکہ مقامی انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ زلزلے دراصل زمین کی سطح کے نیچے موجود ٹیکٹونک پلیٹس کی حرکت کے باعث آتے ہیں۔ جب یہ پلیٹس آپس میں ٹکراتی، سرکتی یا ایک دوسرے سے دور ہوتی ہیں تو توانائی خارج ہوتی ہے جو زمین کے لرزنے کا سبب بنتی ہے۔ یہی عمل زلزلے کی صورت میں محسوس کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






