تمام ملازمین کے الاؤنسز میں نمایاں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے ملازمین کے الاؤنسز میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے اس حوالے سے باقاعدہ آفس آرڈر جاری کر دیا ہے۔
آفس آرڈر کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے تمام ملازمین کے جوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنس میں بنیادی تنخواہ کے 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے، اور نئے الاؤنسز کا اطلاق فوری طور پر تمام ملازمین پر ہوگا۔
اس میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ اضافی الاؤنسز غیر معمولی چھٹی کے دوران قابل قبول نہیں ہوں گے، جبکہ ان اخراجات کو عدالت کے مالی سال 2025-26 کے مختص بجٹ سے پورا کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






