حج کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی

سعودی حکومت نے وزٹ ویزا رکھنے والے افراد کو حج کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ وزٹ ویزا پر سعودی عرب آنے والے افراد کو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکام نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کسی بھی قسم کا وزٹ ویزا رکھنے والا شخص حج ادا کرنے کا اہل نہیں ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے باقاعدہ ‘حج پرمٹ’ حاصل کرنا لازمی ہے۔ تمام زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حج سیزن کے لیے مقرر کردہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کریں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکام نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد حج کے دوران زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اور نظم و ضبط برقرار رکھنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close