’’وادی کیلاش‘‘ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار

پاکستان کی حسین اور منفرد ثقافت رکھنے والی وادی کیلاش کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

 

قدیم ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کیلیے کوشاں حکومت پاکستان نے اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ پاکستان کی حسین اور منفرد ثقافت رکھنے والی وادی کیلاش کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

وادی کیلاش کا ثقافتی منظر نامہ غیر معمولی طور پر محفوظ اور قدیم معاشرے کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ حسین وادی خیبر پختونخوا میں کوہ ہندوکش کے دور افتادہ علاقوں بمبوریت، رمبور اور بریر میں واقع ہے۔

وادی کیلاش کا جداگانہ جغرافیہ، اس کی منفرد ثقافتی شناخت کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ہے۔ یونیسکو کا وادی کیلاش کو عالمی ورثہ قرار دینا، پاکستان میں مذہبی و ثقافتی ہم آہنگی اور تحفظ کا عالمی اعتراف ہے۔

پاکستان کے قدیم اور منفرد ثقافتی ورثے کو عالمی شناخت دلانے کیلیے حکومتی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

وادی کیلاش کے یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ہونے سے پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close