اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں اور شریک حیات کے لیے تعلیمی وظائف کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 

اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے پاکستان میں زیر تعلیم سمندر پار پاکستانیوں کے بچوں اور شریک حیات کے لیے تعلیمی وظائف کا اعلان کیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت انٹرمیڈیٹ، گریجویشن (ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، انجینئرنگ) اور ماسٹرز یا ایم ایس پروگرامز کے طلبہ درخواست دے سکتے ہیں۔درخواست گزار کے حالیہ امتحانات میں کم از کم 60 فیصد نمبر یا 2.5 سی جی پی اے ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ طالب علم کے والدین (والد یا والدہ) یا شریکِ حیات کا او پی ایف میں رجسٹرڈ ممبر ہونا لازمی ہے اور ان کی ماہانہ آمدنی 2 لاکھ روپے سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔

(پروٹیکٹر کروانے پر آپ کی ممبر شپ ہو جاتی ہے) یہ بھی ضروری ہے کہ طالب علم اس تعلیمی سال میں کوئی دوسرا وظیفہ حاصل نہ کر رہا ہو۔ وفات پا جانے والے رجسٹرڈ ممبران کے بچے بھی مخصوص شرائط کے تحت اہل ہیں۔

امیدوار او پی ایف کی ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا اسلام آباد، لاہور، ملتان، پشاور، کراچی، کوئٹہ اور میرپور میں واقع علاقائی دفاتر سے حاصل کر سکتے ہیں۔

مکمل شدہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2026 ہے۔ مزید معلومات کے لیے او پی ایف ہیڈ آفس اسلام آباد کے فون نمبرز یا ای میل پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close