افسوسناک خبر ، دو ٹرینوں کا خونی تصادم ، بڑا جانی نقصان ہو گیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت جکارتا کے قریب واقع شہر بیکاسی میں دو ٹرینوں کے درمیان شدید تصادم پیش آیا۔

 

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ بیکاسی کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا، جس میں اب تک 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے

اس سے قبل کولکتہ میں مسافر ٹرین اور مال گاڑی کے درمیان تصادم میں 13 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، جبکہ انڈونیشیا میں ایک اور ٹرین حادثے میں 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کے ٹکرانے کے نتیجے میں 84 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ایک ٹرین میں سوار 240 افراد محفوظ رہے ہیں، جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی دوسری ٹرین کے مسافروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close