حکومت نے پیٹرول لیوی پر پچاس نہیں ، سو روپے نہیں بلکہ ہوشربا اضافہ کردیا

وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول پر لیوی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں 63 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 365 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close