پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی

پیپلزپارٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بڑی وکٹ گرادی ہے۔

 

اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے، نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ اور صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ نے انہیں پارٹی مفلر پہنایا۔

نذیر احمد نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے کر پی پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

واضح رہے کہ نذیر احمد ایڈووکیٹ جون 2023 سے گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں پٹی انفارمیشن سیکریٹری ساجد قریشی نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ساجد قریشی کا موقف دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں احتجاجی سیاست، دھرنوں اور منفی بیانیے سے تنگ آ چکا ہوں۔ ایسی جماعت کا حصہ نہیں رہ سکتا جو ریاستی مفادات کے خلاف ہو۔انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ قومی مفاد پر مبنی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کی خدمات کا اعتراف کیا جائے گا اور پارٹی میں عزت و مقام دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close