اربوں کی چوری کاسکینڈل بے نقاب، اندرونی گٹھ جوڑ ، اہم انکشافات

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقات میں پاکستان سٹیل ملز میں اربوں روپے کی منظم چوری کاسکینڈل بے نقاب ہوگیا۔

 

وزارت صنعت و پیداوار کی شکایت پر ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کیا۔ پاکستان سٹیل ملز کے حوالے سے تحقیقات میں پیشرفت ہوئی اور چوری میں اندرونی گٹھ جوڑ سامنے آگیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق قیمتی مشینری، کیبلز اور اسکریپ بغیر گیٹ پاس کے مل سے باہر نکالا جاتا رہا، سکیورٹی اور ڈی ایس ایف اہلکاروں کی ملی بھگت کے واضح شواہد حاصل کر لیے، 36 ٹن سرکاری میٹیریل سے لدے 22 ویلر ٹریلر کی برآمدگی نے نیٹ ورک بے نقاب کیا۔

حکام نے بتایا کہ چوری میں ملازمین، سکیورٹی سٹاف اور سکریپ ڈیلرز کا مربوط گروہ ملوث ہے، ایف آئی آر کو فوری طور پر سی کلاس میں تبدیل کر کے کیس دبانے کی کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے کیس دبانے کے پہلو کو بھی تحقیقات کا حصہ بنا لیا ہے، چوری کے مرکزی کرداروں اور سہولت کاروں کی نشاندہی سے مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close