وقت سے پہلے تنخواہ ؟؟؟ ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

سرکاری ملازمین کو تنخواہیں وقت سے پہلے ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، 30 اپریل کو تنخواہیں جاری کر دی جائیں گی۔

 

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے یومِ مزدور اور طویل تعطیلات کے پیشِ نظر سرکاری ملازمین کو اپریل کی تنخواہ وقت سے پہلے ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ملازمین کی سہولت اور فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ ‘لانگ ویک اینڈ’ خوشگوار انداز میں گزار سکیں۔

پنجاب حکومت نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو 30 اپریل کو تنخواہیں جاری کر دی جائیں گی۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے ہیں تاکہ ملازمین ان مسلسل چھٹیوں سے قبل اپنی ضروریات پوری کر سکیں۔

تمام متعلقہ محکموں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ تنخواہوں کی بروقت ترسیل کو یقینی بنائیں تاکہ ملازمین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سرکاری نوٹیفکیشن میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یکم مئی کی چھٹی کے بعد ہفتہ اور اتوار کی بھی تعطیلات ہیں، جس کی وجہ سے یہ ایک طویل بریک بن رہا ہے۔

خیال رہے یکم مئی (جمعہ) کو یومِ مزدور کی عام تعطیل ہے، اس لیے حکام نے تنخواہوں کی تاریخ کو پہلے منتقل کر دیا ہے تاکہ بینکوں کی بندش کی وجہ سے تاخیر نہ ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close