مسقط: پاکستانی سفارتخانے نے پاسپورٹ وصولی کے اوقات تبدیل کرتے ہوئے نئی فیسوں کا اعلان کردیا۔تفصیل کے مطابق عمان میں مقیم پاکستانی شہریوں کیلئے سفارت خانہ پاکستان نے پاسپورٹ کی وصولی کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔نئے شیڈول کا اطلاق یکم مئی 2026 سے ہوگا، جس کا مقصد قونصلر خدمات کو بہتر بنانا اور رش کو کم کرنا ہے۔سفارت خانے کا کہنا ہے کہ اتوار سے جمعرات میں دوپہر 1:00 بجے سے 2:00 بجے تک اور سہ پہر 3:00 بجے سے 4:00 بجے تک پراسیس شدہ پاسپورٹ حاصل کرسکیں گے ۔سفارت خانے نے واضح کیا ہے کہ نیا پاسپورٹ وصول کرنے کے لیے شہریوں کو اصل ٹوکن اور پرانا پاسپورٹ ساتھ لانا لازمی ہے۔سفارت خانے نے پاسپورٹ کی مختلف کیٹیگریز کے لیے فیسوں کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔5 سالہ مدت ( 36 صفحات) ، نارمل فیس 12 ریال، ارجنٹ فیس 19 ریال۔10 سالہ مدت (36 صفحات) فیس 17 ریال سے شروع ہوتی ہے۔سفارت خانے نے سفری دستاویزات کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ پاسپورٹ گم کرنے کی صورت میں بھاری جرمانے عائد ہوں گے ، پہلی بار پاسپورٹ گم ہونے پر دوگنی فیس لی جائے گی جبکہ دوسری بار گم ہونے پر فیس میں چار گنا اضافہ کر دیا جائے گا۔مثال کے طور پر، دوسری بار گمشدگی کی صورت میں 100 صفحات والے ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 208 عمانی ریال تک جا سکتی ہے۔سفارت خانے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی زحمت سے بچنے کے لیے مقررہ وقت کے مطابق تشریف لائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






