راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر معاشی بہتری ممکن نہیں، سیاسی سرگرمی جمہوریت کو مضبوط کرتی ہے، کمزور نہیں،موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے،حقیقی عوامی مینڈیٹ کے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔ پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک کا گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ ہمارے دور میں پیٹرول 115-120 روپے، آج 450 روپے فی لیٹر تھا، چینی کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا، عوام مشکلات کا شکار ہے۔ا نہوں نے کہاکہ مردان جلسے نے ثابت کیا عوام پہلے سے زیادہ ساتھ کھڑی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج سے متعلق کوئی واضح معلومات نہیں، بشری بی بی کے آپریشن پر بھی سوالات اٹھائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر بانی غیر مقبول ہیں تو بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو جائے گا، بانی پی ٹی آئی کی طویل آئیسولیشن پر تحفظات ہیں ، پارٹی فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں، فرد واحد کا اختیار نہیں۔ شاہد خٹک نے کہا کہ راولپنڈی جلسہ موخرکرنے کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا،اختلاف رائے کے باوجود حتمی فیصلے پر پوری پارٹی متحد ہوتی ہے، سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا پی ٹی آئی کا حکومت پر دبا ئوبرقرار ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






