اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات کا اہم بیان سامنے آگیا۔
وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ اسلام آباد امن مذاکرات کیلئے وفد کی تصدیق سے متعلق ایران کے باضابطہ جواب کا انتظار ہے پاکستان بطور ثالث ایرانیوں کیساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور پاکستان سفارت کاری اور مذاکرات کی راہ پر گامزن ہے۔
وزیر اطلاعات کے مطابق جنگ بندی 22 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4بجکر 50 منٹ پر ختم ہو گی، ایران کا 2 ہفتے کی جنگ بندی کے خاتمے سے قبل مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایرانی قیادت کو قائل کرنے کی مخلصانہ کوششیں کیں اور یہ کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب امریکی خبر ایجنسی نے دو علاقائی عہدیداروں سے متعلق ایران امریکا مذاکرات سے متعلق بتایا کہ امریکا اور ایران نے اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کا عندیہ ہے اور دونوں ممالک نے پاکستانی ثالثوں کو کل اسلام آباد آنےسے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






