ملازمین کے لیے نئے اوقاتِ کار نافذ ، تنخواہ بھی کاٹی جائیگی اگر ۔۔۔۔اہم خبر

ملازمین کے لیے نئے اوقاتِ کار نافذ کردیئے گئے جبکہ تاخیر سے آنے والوں پر بھاری جرمانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے ایم ٹی آئی پالیسی بورڈ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسپتال کے ملازمین کے لیے نئے ورکنگ آورز اور حاضری کے سخت قواعد و ضوابط کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسپتال میں ڈیوٹی کے اوقات صبح 8:00 بجے سے شام 4:30 بجے تک ہوں گے جبکہ ہفتے میں 5 دن ڈیوٹی، پیر تا جمعہ نیا شیڈول فائنل کر دیا گیا ہے۔

مارننگ، ایوننگ اور نائٹ شفٹس کے اوقات کار بھی الگ سے جاری کر دیے گئے ہیں۔

انتظامیہ نے نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے حاضری کے نظام کو مزید سخت کر دیا ہے ، تمام عملے کے لیے بائیومیٹرک اور آر ایف آئی ڈی حاضری کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

اگر کوئی ملازم تین بار تاخیر سے آئے گا تو اس کی ایک دن کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی جبکہ ایک گھنٹہ تاخیر پر آدھے دن کی تنخواہ، جبکہ 3 گھنٹے تاخیر پر پورے دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ غیر حاضری یا مسلسل تاخیر پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ روٹیشن ڈیوٹی والے ملازمین کو سختی سے ڈیوٹی روسٹر پر عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید برآں، ملازمین کے لیے اوور ٹائم کو صرف مجاز اتھارٹی کی منظوری سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد مریضوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close