اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے، تعمیر و ترقی کا سلسلہ دوبارہ شروع کرینگے اورپارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی ہے کہ ٹریک ریکارڈ کو سامنے رکھتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے جی بی میں تنہا حکومت کے قیام کی خواہش کا اظہارکیا۔ مسلم لیگ ن کے صدرنواز شریف کی صدارت میں گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس ختم ہوگیا ۔وزیر اعظم،ڈپٹی وزیراعظم،وزیر دفاع، وزیر اعلی پنجاب ۔سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق اور دیگر قائدین بھی شریک ہوئیں۔گلگت بلتستان کی قیادت نے پارٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔جی بی کے 24 حلقوں سے متعلق صورت حال کا جائزہ، کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ اجلاس کے دو سیشنز، ایک ایک حلقہ زیر غور لایا گیا۔جی بی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔نوازشریف نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے، گلگت بلتستان میں ترقی کے نئے راستے پر گامزن ہونگے۔ٹریک ریکارڈ کو سامنے رکھتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیں، تعمیر و ترقی کا سلسلہ دوبارہ شروع کرینگے۔صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ الیکشن میں میرٹ پر ٹکٹ دیئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے جی بی میں تنہا حکومت کے قیام کی خواہش کا اظہارکیا#/s#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






