کراچی کے لئے خطرے کی گھنٹی، سمندری طوفان ٹکرانے کا خدشتہ

کراچی: سپر النینو نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ماہرین کے مطابق رواں سال ملک کو سپر النینو کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔بحرالکاہل کے پانی کا غیر معمولی حد تک گرم ہونا موسم کے نظام کو بدل دیتا ہے، جس کے باعث کراچی میں مون سون میں تبدیلیاں، درجہ حرارت میں اضافہ اور طوفان کے پیٹرنز تبدیل ہو جاتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سپر النینو کی وجہ سے کراچی میں محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت بھی بڑھ سکتا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم ضیغم نے بتایا کہ اگست اور ستمبر میں النینو سپر النینو میں تبدیل ہو سکتا ہے جس سے نہ صرف رواں سال بلکہ 2027 میں خشک سالی اور شدید ہیٹ ویوز کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔سال 2023 اور 2024 کے بعد رواں سال ایک بار پھر کراچی کے باسی النینو کے زیر اثر غیر معمولی موسمی تبدیلیاں محسوس کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close