الیکٹرک سکوٹی حاصل کرنے کی خواہشمند خواتین کیلئے خوشخبری

کراچی : سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے عوام کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات بتاتے ہوئے خواتین کے لیے ایک اور بڑا اعلان کر دیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایک تقریب سے خطاب میں جہاں صوبائی حکومت کے کئی عوامی فلاح کے اقدامات بتائے وہیں خواتین کے لیے ایک اور بڑا اعلان کرتے ہوئے انہیں اسکوٹر چلانے کی ٹریننگ دینے کا اعلان کیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ پورے پاکستان میں سندھ کے علاوہ کہیں بھی پنک ای وی اسکوٹی نہیں دی جا رہی۔ ہم اب خواتین کو اسکوٹر چلانے کی ٹریننگ بھی دیں گے۔سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت گندم کی بوائی کے لیے کسانوں کو مفت ڈی اے پی اور کھاد کی بوریاں فراہم کرے گی، چھوٹے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ فراہم کر رہے ہیں جب کہ 25 ایکڑ سے کم زمین والے کاشتکاروں کو بینظیر ہاری کارڈ دیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں اور پیپلز پارٹی معاشرے کے ہر شخص کی فلاح کے لیے کام کر رہی ہے۔ تاہم سوچی سمجھی سازش کے تحت پیپلز پارٹی کا میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہے اور مخالفین عبرت ناک شکست کے بعد پی پی پر تنقید کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close