بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے کوششیں شروع کر دی گئیں

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی رہائی کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اعتماد سازی کے لیے بانی پی ٹی آئی کی فیملی اور اسیر رہنماوں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔اس حوالے سے بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی کے اسیر رہنماوں سے ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسیر رہنماں سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی سے ملاقات کی، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو مذاکرات اور لچک کا مظاہرہ کرنے پر قائل کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی، بیرسٹر گوہر اور علامہ ناصر عباس بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو دوبارہ اعتماد میں لیں گے، اگلے ہفتے بیرسٹر گوہر، محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس بانی کی فیملی سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماوں کی اپیلوں پر بھی سماعت جلد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق بشری بی بی کی رہائی قانونی طریقے سے ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close