پاکستانی حجاج کی پہلی پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی ، حجاج کے لیے رہائش، کھانے اور ٹرانسپورٹ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے حج 2026 کے لیے حجاج کرام کی روانگی کا باقاعدہ آغاز 18 اپریل سے ہو رہا ہے۔
وزارتِ مذہبی امور نے حجاج کی سہولت کے لیے سعودی عرب میں رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ کے تمام انتظامات مکمل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارتِ مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حج آپریشن کے پہلے روز 660 حجاج کرام تین مختلف پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچیں گے، “پہلے آؤ پہلے پاؤ” کے اصول کے تحت پہلے آنے والے حجاج کے لیے رہائش گاہیں پہلے سے مختص کر دی گئی ہیں۔
حجاج کی آمد سے قبل انتظامی ٹیمیں متحرک ہو چکی ہیں ، خدام الحجاج کی ایڈوانس ٹیم مدینہ منورہ پہنچ چکی ہے تاکہ استقبالیہ انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔
ڈائریکٹوریٹ حج مدینہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کوآرڈینیٹر مکہ، مدینہ اور حج میڈیکل مشن کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں حجاج کی صحت اور قیام و طعام کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
وزارتِ مذہبی امور کا کہنا کہ تمام حج آپریشن کی نگرانی ڈیجیٹل نظام کے تحت کی جائے گی تاکہ کسی بھی شکایت کا فوری ازالہ ہو سکے۔
حجاج کرام کو سعودی عرب پہنچتے ہی موبائل سم کارڈز اور ‘نسک کارڈ’ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






