بشریٰ بی بی کی سرجری سے متعلق اہم خبر آگئی

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی شکایت پر ان کی سرجری مکمل کر لی گئی ہے، جس کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے دائیں آنکھ کی بینائی میں خرابی کی شکایت کی تھی، جس پر جیل انتظامیہ نے ماہرینِ چشم سے ان کا طبی معائنہ کرایا۔ معائنے کے دوران ان کی آنکھ میں “ریٹینل ڈیٹچمنٹ” کی تشخیص ہوئی، جس پر ڈاکٹروں نے انہیں فوری سرجری کا مشورہ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو گزشتہ شام راولپنڈی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سرجری سے قبل تمام ضروری طبی ٹیسٹ مکمل کیے گئے۔ بشریٰ بی بی کی رضامندی کے بعد پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور ماہر ڈاکٹروں کے پینل نے ان کی آنکھ کا آپریشن کیا۔

آپریشن کے بعد ایک رات اسپتال میں قیام کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ڈسچارج کر دیا، جس کے بعد انہیں سخت سیکیورٹی میں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق آپریشن کے بعد طے شدہ طریقہ کار کے تحت بشریٰ بی بی کے فالو اپ طبی معائنے جاری رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close