اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے عازمین حج کے لیے مفت سم کارڈز اور انٹر نیٹ ڈیٹا منٹس فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے حج 2026 کے عازمین کے لیے تاریخی سہولیات کا اعلان کر دیا ہے، عازمین کو نہ صرف سعودی عرب میں رابطے کے لیے مفت سم کارڈز فراہم کیے جائیں گے بلکہ ملک بھر میں “ایک روزہ حج پراسیسنگ سسٹم بھی متعارف کروا دیا گیا ہے تاکہ تمام ضروری مراحل ایک ہی دن میں مکمل ہو سکیں۔حکومت کی جانب سے ہر حاجی کو سعودی عرب میں استعمال کے لیے مقامی سم کارڈ بلا معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔قیام کی مدت کے لحاظ سے پیکیجز دیے جائیں گے، لانگ پیکیج (40 دن) کے تحت عازمین کو 600 لوکل و انٹرنیشنل منٹس اور 40 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا مفت ملے گا۔شارٹ پیکیج کے تحت جانے والے حاجیوں کو 300 لوکل و انٹرنیشنل منٹس اور 25 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا فراہم کیا جائے گا۔عازمین کی سہولت کے لیے ملک بھر میں ایک روزہ حج پراسیسنگ سسٹم کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات: عازمین ایک ہی دن میں تربیت، ویکسینیشن، ویزا پراسیسنگ اور سفری دستاویزات کی تکمیل کر سکیں گے۔اس سسٹم سے حج کے مراحل تیز، مثر اور کم خرچ ہو جائیں گے، توقع ہے کہ اس جدید سسٹم سے 1 لاکھ 19 ہزار سے زائد عازمین فائدہ اٹھائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






