اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکا ایران مذاکرات کے تسلسل کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ٹاکس کے بعد ماحول ٹھیک ہے ، کوئی منفی بات نظرنہیں آئی ، تمام مثبت باتیں سامنے آئی ہیں۔پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے بعد ماحول ٹھیک ہے کوئی قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتا،مذاکرات کے بعد کوئی منفی بات نظر نہیں آئی مثبت باتیں سامنے آئی ہیں،امریکا، ایران کے درمیان مذاکرات جاری رہنے کے چانسز اب بھی باقی ہیں، دوبارہ مذاکرات کے حوالے سے اطمینان ہی ظاہر کیا جا رہا ہے۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگلی نشست تک انشا اللہ کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے،اللہ تعالی پاکستان پر بڑا مہربان ہے، بھارت ہمای کامیابی سے جل بھن کر رہ گیا ہے، اللہ تعالی سے دعا کرنی چاہیے کہ اس کی مہربانیاں جاری رہیں۔بھارت والے تڑپ رہے ہیں، سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ سڑ گئے نے اتوں ماتم کر رے نے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






