افسوسناک حادثہ، جانی نقصان ہو گیا Posted on September 27, 2025 by Tuba Zafar جہانیاں کے علاقے قطب پور ٹول پلازہ کے قریب سڑک کراس کرتے ہوئے گاڑی کنٹینر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی جبکہ زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔