بھارت کا پاکستانی وفد کو ویزا دینے سے انکار

لاہور (پی این آئی ) بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر ائیر ٹریفک کنٹرولرز کا کہنا ہے کہ 3 رکنی پاکستانی وفد نے نئی دہلی میں انٹرنیشنل ایئر ٹریفک کنٹرولرز کانفرنس میں شرکت کے لیے جانا تھا۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل ائیرٹریفک کنٹرولرز ایشیا پیسیفک کانفرنس 9 تا 11 نومبر نئی دہلی میں ہو رہی ہے۔پاکستانی وفد کی جانب سے کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے نئی دہلی جانے کیلئے چند ہفتے قبل ویزے کیلئے درخواست دی تھی۔