3منزلہ عمارت گرنے سے7افراد جاں بحق

نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں 3 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

فیڈرل صدر مقام ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمان محمد نے اپنے بیان میں کہا کہ ابوجا کے علاقے سبون لگبے میں 3 منزلہ عمارت گر گئی۔

ملبے تلے سے 7 افراد کی لاشیں ملنے کا ذکر کرتے ہوئے محمد نے بتایا کہ 2 زخمیوں کو ملبے کے نیچے سے نکالا گیا ہے۔محمد نے بتایا کہ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔