9مئی، میانوالی ایئر بیس حملہ کیس کے تمام ملزمان کو بری کردیاگیا

سرگودھا (پی این آئی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے 2 کیسز کا فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے میانوالی ائربیس و دیگر سرکاری املاک پر حملے کے تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے امجد نیازی ، ملک احسان اللہ ٹوانہ، بیرسٹرعمیرنیازی اوردیگر کارکنوں کو باعزت بری کیا۔واضح رہے کہ جلاؤ گھیراؤ کے ایک مقدمہ میں 35، جب کہ دوسرے مقدمہ میں 25 افرد نامزد تھے۔

close