پاک بھارت میچ کے دوران عمران خان سے متعلق بینر لہرانے والا شخص کون تھا؟شناخت ہوگئی

نیویارک (پی این آئی) پاکستان اور بھارت کے میچ میں عمران خان کی رہائی سے متعلق بینر لہرانے والا شخص سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے مذکورہ شخص کی شناخت لوگوں تک پہنچائی، شناخت ہونے والے فرد کا نام ’غازی خان‘ ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے سائبر سیکیورٹی پروفیشنل ہیں۔غازی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر اپنی پرواز سے سٹیڈیم کی تصاویر شئیر کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پاک, بھارت کرکٹ میچ کے دوران فضائی پیغام رسانی مہم ’ریلیز عمران خان‘ پر کام کرنا میرے لیے فخر کی بات تھی۔علاوہ ازیں ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے نظریئے کو بھلایا نہیں جا سکتا، بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمیشہ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

close