پاکستانی عازمین حج کیلئے خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان نے اسلام آباد کے بعد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ فوری طور پر شروع کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دو رکنی سعودی وفد نے اتوار کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق سعودی قونصلیٹ جنرل دورہ کرنے والے سعودی وفد کے ہمراہ رہے۔وفاقی حکومت کے متعلقہ عہدیداروں کے مطابق روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے عازمین حج کی امیگریشن اور دیگر تمام ضروری تقاضے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہی پورے کر لئے جائیں گے اور یہاں سے کلیئر شدہ حجاج کرام جدہ ایئرپورٹ اور مدینہ ایئرپورٹ پر امیگریشن کے طویل دورانئے کے عمل سے گزرے بغیر براہ راست اپنی ٹرانسپورٹ کے ذریعے رہائش گاہوں پر چلے جایا کرینگے۔

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہلے ہی کامیابی سے آغاز ہو چکا ہے۔کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے آغاز کیلئے قائم مقام ایئرپورٹ منیجر نے سعودی وفد کو بریفنگ دی اور انہیں پروسیسنگ ضروریات اور طریقہ کار کے تعین کیلئے ٹیکنیکل ٹیم سے بھی ملاقات کرائی گئی۔عازمین حج کیلئے کراچی ایئرپورٹ پر سعودی امیگریشن سہولیات کو حتمی شکل چند روز میں دے دی جائے گی۔

close