ضمنی الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی)ضمنی الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے ضمنی الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے اسے 8 فروری کے عام انتخابات کا ریپیٹ ٹیلی کاسٹ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ریاست نے کوئی سبق نہیں سیکھا، میں اپنے حلقے میں مہم نہیں چلا سکا، الیکشن کمیشن کے عملے کو زدوکوب کیا گیا۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عوام ووٹ کسی اور کو دے رہے ہیں اور زرلٹ کوئی اور تیار کر رہا ہے،

اگر کے پی میں کسی کو شکایت ہے تو سامنے لائے۔پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے نارووال میں ن لیگی کارکن کی ہلاکت کی بھی مذمت کی۔۔۔۔

close