ضمنی انتخابات کو 8فروری کے عام انتخابات کا ریپیٹ ٹیلی کاسٹ قراردیدیاگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے ضمنی الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے اسے 8 فروری کے عام انتخابات کا ریپیٹ ٹیلی کاسٹ قرار دیدیا ہے۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن 8 فروری کے عام انتخابات کی طرح دھاندلی زدہ اور اسی کا ریپیٹ ٹیلی کاسٹ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے عملے کو زد و کوب کیا گیا، میں اپنے حلقے میں مہم نہیں چلا سکا، بدقسمتی سے ریاست نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ پنجاب میں عوام ووٹ کسی اور کو دے رہے ہیں، زرلٹ کوئی اور تیار کر رہا ہے اگر کے پی میں کسی کو شکایت ہے تو سامنے لائے۔ پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے علی محمد خان کی نارووال میں ن لیگی کارکن کی ہلاکت کی بھی مذمت کی۔

close