پی ٹی آئی کا فیض آباد دھرنا انکوائری رپورٹ سے متعلق بڑا مطالبہ

اسلام آباد(پی این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے فیض آباد دھرنا انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے اور بہاولنگر واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا مطالبہ کردیا ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عوام سنبھل جائیں، بجلی سو روپے فی یونٹ تک پہنچنے والی ہے ، روٹی کی قیمت 16 اور نان کی 20 روپے ہو ہی نہیں سکتی یہ سب ڈرامہ کیا جا رہاہے۔انہوں نے 21 اپریل کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے وفاق اور پنجاب پر پری پول دھاندلی کا الزام بھی عائد کر دیا۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے قوم کو بتا دیا تھا بجلی 85 روپے فی یونٹ تک جائے گی، عوام سنبھل جائیں،بجلی کی قیمت اب 100 روپے فی یونٹ تک پہنچے گی، گیس کی قیمتیں اوگرا نے لکھا تھا بڑھیں گی ، حکومت نے بڑھا بھی دیں۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت نے 870 ارب روپے پیٹرولیم لیوی کا آئی ایم ایف کو لکھ کر دیا ہے، عوام پر مزید پٹرول ڈیزل بم داغ کر یہ پٹرولیم لیوی 970 ارب کریں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت ہر دو ہفتے بعد بڑھے گی۔

close